Wed, September 16, 2026

صدر ٹرمپ ایران سے مذاکرات پر اگلے دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گے: ترجمان وائٹ ہاؤس

صدر ٹرمپ ایران سے مذاکرات پر اگلے دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گے: ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن :  وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے مذاکرات کے بارے میں اگلے دو ہفتوں میں حتمی فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی پالیسی بالکل واضح ہے: ایران کو کسی بھی صورت میں جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو میں کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ امریکا نے ایران کو مذاکرات کے لیے 60 دن دیے تھے، لیکن جیسے ہی 61واں دن شروع ہوا، اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا۔ اس صورتحال میں صدر ٹرمپ اب یہ غور کر رہے ہیں کہ کیا ایران کے ساتھ بات چیت کا کوئی فائدہ ہو سکتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ رابطے ایران سے جاری ہیں، لیکن اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ مذاکرات واقعی ممکن ہوں گے یا نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی پہلی ترجیح یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔ ایران میں حکومت کی تبدیلی کی باتوں پر انہوں نے کہا کہ فی الحال امریکا کا فوکس صرف جوہری ہتھیاروں پر ہے، نہ کہ کسی سیاسی نظام کی تبدیلی پر۔

آخر میں انہوں نے بتایا کہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والی اگلی ملاقات اہم ہوگی، اور اسے بغور دیکھا جائے گا۔ ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ چین کی جانب سے ایران کی جنگ میں کسی فوجی مداخلت کا کوئی ثبوت اب تک نہیں ملا۔

ٹیگز: