ریاض : او آئی سی (آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن) نے امریکی سفیر کے اسرائیل کی حمایت میں دیے گئے اشتعال انگیز بیان پر ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اجلاس 26 فروری کو طلب کیا گیا ہے، جس میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر بات کی جائے گی۔
او آئی سی کا مقصد رکن ممالک کا ایک مشترکہ مؤقف پیش کرنا اور اسرائیلی اقدامات کے خلاف حکمت عملی مرتب کرنا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطین کے 2 ریاستی حل کی کوششوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ او آئی سی نے امریکی سفیر مائیک ہکابی کے بیان کی بھی مذمت کی تھی، جس میں انہوں نے اسرائیل کے مشرق وسطیٰ کے بڑے حصے پر کنٹرول کے حق میں بات کی تھی۔ او آئی سی نے کہا تھا کہ ایسے بیانات اسرائیل کو مزید قبضہ کرنے کی ترغیب دیں گے اور فلسطینیوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہیں۔