واشنگٹن: ایران کے ساتھ جنگی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج صدارتی تفریح گاہ "کیمپ ڈیوڈ" میں کابینہ کا ایک ہنگامی اور غیر معمولی اجلاس بلا لیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس ہائی لیول سیکیورٹی اجلاس میں ایران سے متعلق مستقبل کی حکمتِ عملی اور فوجی آپشنز پر اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اجلاس کی حساسیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں عہدے سے سبکدوش ہونے والی ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ سمیت کابینہ کے تمام اعلیٰ ترین ارکان کو لازمی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس چیف تلسی گبارڈ اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ اور کابینہ کو ایران کے حوالے سے تازہ ترین خفیہ رپورٹس اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دیں گی، جس کے بعد واشنگٹن کی جانب سے کسی بڑے اقدام کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔