کراچی :ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اچانک اور بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 11 ہزار 700 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 10 ہزار 31 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے کا ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا، گزشتہ روز 5 ہزار 900 روپے اور پیر کے روز 8 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، زرمبادلہ کی شرح اور مقامی معاشی عوامل اس کمی کا سبب بنے ہیں۔ عوام اور سونے کے خریداروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سرمایہ کاری سے قبل مارکیٹ کا بغور جائزہ لیں۔