Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمت میں معمولی کمی، فی تولہ 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے

سونے کی قیمت میں معمولی کمی، فی تولہ 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کئی روزہ اضافے کے بعد آج معمولی کمی دیکھی گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 300 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں ہلکی کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 326 ڈالر پر آ گیا ہے۔

ادھر چاندی کی قیمت میں برعکس رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں فی تولہ چاندی 16 روپے مہنگی ہو کر 3 ہزار 417 روپے اور 10 گرام چاندی 14 روپے کے اضافے سے 2 ہزار 929 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ٹیگز: