اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول 367 روپے 75 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں یہ تبدیلی اوگرا کی سفارشات اور وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔