نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف اور کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح کے درمیان نیویارک میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور کویت کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے سمیت دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔