Wed, September 16, 2026

پٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی، پٹرول 331 روپے 52 پیسے اور ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگیا

پٹرولیم مصنوعات پھر مہنگی، پٹرول 331 روپے 52 پیسے اور ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر کا ہو گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ٹیگز: