Tue, September 22, 2026

راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ

راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.9 ریکارڈ

راولپنڈی: راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر4.9 ریکارڈ کی گئی۔

 زلزلے کی گہرائی196 کلومیٹر جبکہ مرکز افغانستان کا ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی اور گردونواح سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

 زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بعض علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق  تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ٹیگز: