کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف پاک فوج، فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن "شعبان" جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائی میں مزید 3 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا، جس کے بعد آپریشن شعبان کے دوران مارے جانے والے خوارج کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران اب تک مجموعی طور پر 105 خارجی ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ کارروائیاں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد دہشتگرد عناصر کے نیٹ ورک کا خاتمہ ہے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن "شعبان" جاری رہے گا۔ سکیورٹی فورسز دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔