Wed, September 16, 2026

آپریشن شعبان میں بڑی پیش رفت، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مزید 5 خارجی  ہلاک

آپریشن شعبان میں بڑی پیش رفت، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مزید 5 خارجی  ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن "شعبان" کامیابی سے جاری ہے، تازہ کارروائیوں میں مزید 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران اب تک 76 خارجی انجام تک پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 114 خارجی دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں امن کے قیام اور دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ آپریشن شعبان آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: