Tue, September 22, 2026

پاکستان ایران تعلقات، تجارت اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور

پاکستان ایران تعلقات، تجارت اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے ساتھ تجارت، توانائی، سیاحت اور مشترکہ سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اور پاکستان اپنی علاقائی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر باہمی ضروریات پوری کرسکتے ہیں۔

محسن نقوی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو اعلیٰ سطح پر قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگز: