Wed, September 16, 2026

پاک کینیڈا اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

پاک کینیڈا اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

اسلام آباد: پاکستان اور کینیڈا نے تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

کینیڈین وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جس کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی مفاد کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ امور کے ساتھ خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: