Tue, September 22, 2026

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم، مسلح افواج ہر وقت چوکس رہیں: فیلڈ مارشل

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم، مسلح افواج ہر وقت چوکس رہیں: فیلڈ مارشل

پشاور: چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مسلح افواج کو ہر وقت چوکس اور اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہیں خیبر پختونخوا کی سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشت گردی آپریشنز، سرحدی انتظامات اور فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کے عزم پر قائم ہیں اور ملک میں دیرپا امن و استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔بعد ازاں فیلڈ مارشل نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ٹیگز: