نیویارک: پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری، خصوصی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لیے ویزا کی شرط ختم کردی۔
معاہدے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دستخط کیے۔اسحاق ڈار کے مطابق اقدام سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ ملے گا۔