تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر تہران پہنچ گئے۔ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے تہران ایئرپورٹ پر محسن نقوی کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ اپنے دورۂ ایران کے دوران ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور خطے کی سکیورٹی سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی۔ ایران امریکا کشیدگی اور جنگ بندی کے لیے جاری سفارتی کوششیں بھی مذاکرات کا حصہ ہوں گی۔
محسن نقوی اس سے قبل بھی ایران کے متعدد دورے کر چکے ہیں۔ حالیہ دورہ بھی ایران امریکا جنگ بندی اور خطے میں امن و سلامتی کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔