Wed, September 16, 2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا ایرانی سپریم لیڈر کو اہم پیغام، محسن نقوی خط لے کر تہران پہنچ گئے

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا ایرانی سپریم لیڈر کو اہم پیغام، محسن نقوی خط لے کر تہران پہنچ گئے

تہران:خطے میں جاری کشیدگی اور امریکا ایران مذاکرات کے تعطل کو توڑنے کے لیے پاکستان نے ایک بار پھر فرنٹ لائن پر سفارتی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ہنگامی دورے پر تہران پہنچ چکے ہیں جہاں پاک ایران تعلقات اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے اہم بیٹھکیں جاری ہیں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے خصوصی ملاقات کی، جس میں پاک ایران سرحد کو محفوظ بنانے اور انٹیلیجنس شیئرنگ سمیت امریکا اور ایران کے درمیان برف پگھلانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ وہ تہران میں ایرانی سپریم لیڈر کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مشترکہ اور انتہائی اہم خط لے کر پہنچے ہیں، جو خطے کے مستقبل کے حوالے سے کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
پاکستان اس وقت امریکا اور ایران کے مابین بالواسطہ مذاکرات اور منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے کوشاں ہے، اور اس سلسلے میں تہران کو نئی تجاویز پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
 سفارتی ماہرین کے مطابق، پاکستان کی اعلیٰ ترین سویلین اور عسکری قیادت کا یہ مشترکہ پیغام خطے میں کسی بھی ممکنہ جنگی خطرے کو ٹالنے اور مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں ایک بہت بڑا بریک تھرو ثابت ہو سکتا ہے۔

ٹیگز: