Wed, September 16, 2026

قومی ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چمپئین شپ جیت لی

قومی ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چمپئین شپ جیت لی

سیئول : پاکستان نے جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم نے مالدیپ کو 60 کے مقابلے میں 35 گولز سے شکست دی اور اس کے ساتھ ہی یہ چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب رہی۔ پاکستان کی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہ کر سات میچز جیتے، اور فائنل میں مالدیپ کو کسی بھی کوارٹر میں برتری حاصل نہ ہونے دی۔

چیمپئن شپ میں 11 ٹیمیں شریک تھیں جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت شامل تھے، جبکہ گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کی ٹیمیں تھیں۔

پاکستان کا یہ مظاہرہ نیٹ بال کے کھیل میں اس کی طاقت اور عزم کو ظاہر کرتا ہے، اور اس سے ملک میں اس کھیل کے فروغ کی امیدیں بھی بڑھ گئی ہیں۔

ٹیگز: