Mon, September 21, 2026

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید

ہنگو میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 خوارج ہلاک، 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید

راولپنڈی: ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک کردیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران سمیت 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے۔

 فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر سمیت 6 اہلکار شہید ہوئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ٹیگز: