Wed, September 16, 2026

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 35 خوارج ہلاک، 12 جوان شہید

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 35 خوارج ہلاک، 12 جوان شہید

راولپنڈی:خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 10 سے 13 ستمبر کے دوران دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں، جن میں 35 خوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں 13 خوارج کو نشانہ بنایا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 بہادر جوان شہید ہو گئے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد متعدد حملوں میں ملوث تھے اور ان کی ہلاکت سے خطے میں امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔

ٹیگز: