کیلیفورنیا:جان سینا نے ریسل مینیا 41 میں کوڈی روڈز کو شکست دے کر 17 ویں بار ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ریسلر نے اتنی بار چیمپئن بننے کا سنگ میل عبور کیا ہے۔
اس سے پہلے رک فلیئر اور جان سینا مشترکہ طور پر 16 بار چیمپئن بننے کے اعزاز کے حامل تھے۔ سینا نے 2 دہائیوں تک ہیرو کے طور پر ریسلنگ کی دنیا میں اپنی پہچان بنائی تھی، تاہم حالیہ برسوں میں انہوں نے ولن کے طور پر اپنی شخصیت تبدیل کرلی۔
ریسل مینیا 41 میں سینا کی کامیابی میں چیمپئن شپ بیلٹ کا اہم کردار تھا، اور کوڈی روڈز ایک سال سے زائد عرصے کے بعد اپنے اعزاز سے محروم ہوگئے۔