Wed, September 16, 2026

چین کی میگ لیو ٹرین نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

چین کی میگ لیو ٹرین نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

بیجنگ: چین کی تیز ترین میگنیٹک لیویٹیشن (میگ لیو) ٹرین نے حال ہی میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس نے صرف دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر لی، جو اتنی تیز تھی کہ ٹرین آنکھ جھپکتے ہی نظروں سے غائب ہو گئی۔

یہ شاندار تجربہ چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے ماہرین نے انجام دیا۔ اس دوران، ایک ہزار کلوگرام وزن والی ٹرین کو انتہائی کم وقت میں اس غیر معمولی رفتار تک پہنچایا گیا۔ تجربے کے آخر میں، ٹرین نے محفوظ طریقے سے اپنی رفتار کو کم کیا اور خود کو روکا، جس سے یہ دنیا کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ میگ لیو ٹرین بن گئی۔

یہ ٹرین سپر کنڈکٹنگ میگنیٹس کی مدد سے پٹڑی سے اوپر معلق رہتی ہے، جس کی وجہ سے رگڑ تقریباً ختم ہو جاتی ہے اور اس کا اثر ٹرین کی رفتار پر پڑتا ہے، جس سے انتہائی تیز رفتاری ممکن ہو جاتی ہے۔

اس منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم گزشتہ دس سالوں سے اس ٹیکنالوجی پر تحقیق کر رہی تھی، اور جنوری 2025 میں ہونے والے ایک سابقہ تجربے میں ٹرین نے 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی تھی۔

ٹیگز: