Sat, September 19, 2026

افغان سرزمین سے دہشت گردی نہ رکی تو پاکستان کو دفاعی کارروائی کا حق ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

افغان سرزمین سے دہشت گردی نہ رکی تو پاکستان کو دفاعی کارروائی کا حق ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا خاتمہ افغان طالبان حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ اس ذمہ داری کی تکمیل نہ ہونے کی صورت میں پاکستان کو اپنے دفاع میں کارروائی کا مکمل حق حاصل ہے۔

 عرب نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں ہونے والے خودکش حملوں میں 80 فیصد بمبار افغان شہری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان کو دوحہ معاہدے کے تحت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنا ہوگا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور دفاع کے لیے ضروری اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

 سعودی عرب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے۔ ان کے مطابق سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم غیر مشروط، تاریخی اور اٹوٹ ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سمیت اپنے تمام اسٹریٹجک وعدوں اور دفاعی ذمہ داریوں کی پاسداری کر رہا ہے۔

ٹیگز: