Sat, September 19, 2026

 ایشین گیمز 2026 کا رنگا رنگ آغاز، فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستانی دستے کی شرکت

 ایشین گیمز 2026 کا رنگا رنگ آغاز، فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستانی دستے کی شرکت

ایچی ناگویا: جاپان کے شہر ایچی ناگویا میں ایشین گیمز 2026 کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میں فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستانی دستے نے شرکت کی۔

 پاکستان کا 230 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل دستہ 23 مختلف کھیلوں میں ملک کی نمائندگی کرے گا۔ پاکستانی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

 پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کل صبح پانچ بجے سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل میں میدان میں اترے گی۔ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں صبح دس بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

 ایشین گیمز کے مقابلے 4 اکتوبر تک جاری رہیں گے، جن میں 45 ممالک کے 17 ہزار سے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔

 گزشتہ ایشین گیمز میں پاکستان نے ایک سلور اور دو برانز میڈلز حاصل کیے تھے۔

ٹیگز: