واشنگٹن: امریکا میں گرین کارڈ لاٹری یا ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کو معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم نے براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں فائرنگ کے حالیہ واقعات کے بعد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا ملزم پرتگال کا شہری کلاڈیو نیوس ویلینتے تھا، جو 2000 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکا آیا اور بعد میں 2017 میں گرین کارڈ حاصل کیا۔ ملزم نے جمعرات کی شام خودکشی کر لی۔
کرسٹی نوم نے کہا کہ یہ شخص امریکا میں داخل ہونے کے اہل نہیں تھا اور گرین کارڈ لاٹری کے ذریعے ایسے افراد کو موقع ملا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ موجودہ واقعہ امیگریشن پالیسی کو مزید سخت کرنے کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کے تحت ہر سال تقریباً 50 ہزار افراد کو منتخب ممالک سے گرین کارڈ دیا جاتا ہے، جنہیں مکمل جانچ اور انٹرویو سے گزرنا ضروری ہوتا ہے۔