Wed, September 16, 2026

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں بارشوں کے انتظامات کا اجلاس، کراچی میں بارش کی توقع

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں بارشوں کے انتظامات کا اجلاس، کراچی میں بارش کی توقع

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں بارشوں سے نمٹنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں کراچی سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں بارشوں کی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میئر کراچی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے 44 نالوں کے چوکنگ پوائنٹس کی صفائی اور بہتری کا کام جاری ہے جبکہ تقریباً 150 نالوں کی صفائی کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نشیبی علاقوں سے پانی نکالنے کے لیے 120 سکشن گاڑیاں تیار ہیں اور ضرورت کے مطابق پی ڈی ایم اے سے مشینری بھی حاصل کی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ آج رات سے کراچی میں بارش کا امکان ہے جس کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تھر میں ہونے والی شدید بارشوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈیمز مکمل طور پر بھر چکے ہیں، اس پانی کی اہمیت خاص طور پر تھر کے عوام کے لیے بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ بارشوں کے دوران مکمل طور پر متحرک رہیں اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے تیار رہیں۔