لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گلبرگ کے ہوٹل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈرون کیمروں کے ذریعے کی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ہوٹل سے افراد کے محفوظ انخلا اور ریسکیو کے تمام مراحل کو براہِ راست مانیٹر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی ڈرون کیمروں نے ریسکیو میں مدد فراہم کی اور یہ اقدام بہت مؤثر ثابت ہوا۔
مریم نواز نے ریسکیو ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہنگامی حالات میں بروقت اور محفوظ اقدامات ممکن ہوتے ہیں۔