Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے کی ضرورت پر زور

وزیراعظم شہباز شریف کا زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیکس کے معاملات میں شفافیت اور تیزی لائی جا سکے۔ انہوں نے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی جانب اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ اس طویل سفر میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم نے  کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس محصولات میں 27 فیصد اضافہ قابل ستائش ہے۔ تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ زیر التوا ٹیکس کیسز کا فوری فیصلہ کیا جانا ضروری ہے تاکہ ملک کے مالیاتی نظام میں بہتری لائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ قرضوں سے نجات کے لیے پاکستان کو اپنی آمدن میں اضافہ کرنا ہوگا، ورنہ قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ جائے گا اور پاکستان عالمی مالیاتی اداروں کے زیر اثر رہے گا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر نے ماضی میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا مؤثر استعمال نہیں کیا، لیکن اب اس سسٹم کو مکمل طور پر فعال بنانا ہوگا تاکہ ٹیکس کے معاملات میں بہتری لائی جا سکے۔

ٹیگز: