Wed, September 16, 2026

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کے لیے درخواست دی، منظوری زیر التوا

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی ویزے کے لیے درخواست دی، منظوری زیر التوا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ویزے کی درخواستیں جمع کرائیں ہیں۔

علیمہ خان نے بتایا کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے درخواستیں وصول کر کے متعلقہ اداروں کو بھیج دی ہیں، تاہم ویزے کی حتمی منظوری وزارت داخلہ اسلام آباد کی جانب سے باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بھائی ویزے کی منظوری کا انتظار کر رہے ہیں اور جیسے ہی وزارت داخلہ سے اجازت ملے گی، ویزے جاری کیے جائیں گے۔

ٹیگز: