Wed, September 16, 2026

پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں، صنعتی و زرعی اخراجات اور روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: