اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی پیٹرولیم سبسڈی سکیم میں شہریوں کے لیے مزید سہولت متعارف کرادی گئی، پیٹرول سبسڈی کے لیے رجسٹریشن کا میسیج اب بالکل مفت ہوگا۔
وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو فیول سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔
حکومت کے مطابق سکیم کے ذریعے غریب اور متوسط طبقے کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات سے ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملک بھر کے شہریوں کے ساتھ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام بھی اس سکیم سے مستفید ہوسکیں گے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن میسیج مفت کرنے کا فیصلہ شہریوں کے لیے سکیم تک رسائی مزید آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ اہل افراد کو مقررہ طریقہ کار کے تحت فیول سبسڈی فراہم کی جائے گی۔