Wed, September 16, 2026

چینی کی قیمت میں مرحلہ وار اضافہ، حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ

چینی کی قیمت میں مرحلہ وار اضافہ، حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان چینی کی قیمت کے حوالے سے اہم معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت آئندہ تین ماہ کے دوران ہر ماہ چینی کی ایکس مل قیمت میں 2 روپے فی کلو اضافہ کیا جائے گا۔

معاہدے پر وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل عمران احمد نے دستخط کیے۔

معاہدے کی تفصیلات کے مطابق    15 جولائی 2025 سے چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو ہوگی۔

    15 اگست سے 167 روپے فی کلو،    15 ستمبر سے 169 روپے فی کلو،    جبکہ 15 اکتوبر سے یہ قیمت 171 روپے فی کلو تک پہنچ جائے گی۔


واضح رہے کہ حکومت نے پچھلے سال ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی، جب کہ حال ہی میں 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ تاہم، آئی ایم ایف کی طرف سے ٹیکس رعایت نہ ملنے کے باعث درآمد کا عمل روک دیا گیا۔

ٹیگز: