Wed, September 16, 2026

حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری پر سخت شرائط عائد کر دیں

حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری پر سخت شرائط عائد کر دیں

اسلام آباد: حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے نئی شرائط متعارف کروا دی ہیں، جن میں سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ اور محکمہ خوراک کے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر چینی خریدنا ممکن نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت شوگر ڈیلرز کو آن لائن رقم بھیجنی ہوگی، اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن کا سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا، جس کے باعث مارکیٹ میں چینی کی دستیابی متاثر ہو سکتی ہے اور قیمت 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر سکتی ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں چینی کی ترسیل میں تاخیر اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر نے کہا کہ چینی کی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اور شوگر ملز کے اسٹاکس کی نگرانی سخت کی جائے گی۔

اجلاس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مل مالکان کے تحفظات بھی اٹھائے۔ وفاقی وزیر نے صارفین اور صنعت دونوں کے مفادات کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مسائل حل کیے جائیں گے۔

ٹیگز: