Wed, September 16, 2026

پنجاب حکومت کا شوگر ملز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا شوگر ملز کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

لاہور : پنجاب حکومت نے شوگر ملز کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے جو گنے کی کرشنگ سیزن شروع نہیں کر رہیں۔ کین کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ کرشنگ نہ کرنے والی ملز پر روزانہ 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اب تک پنجاب کی 27 شوگر ملوں نے کرشنگ شروع کر دی ہے، جبکہ باقی 14 ملز کے خلاف کارروائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

کین کمشنر نے مزید بتایا کہ اس سیزن کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں ضلعی افسران بھی شامل ہیں، تاکہ کسانوں کو گنے کی بروقت ادائیگی اور کرشنگ سیزن کی صحیح نگرانی کی جا سکے۔ ان اقدامات کا مقصد چینی کی قیمتوں میں استحکام لانا اور کسانوں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جب شوگر ملز کرشنگ شروع کریں گی تو چینی کی قیمتیں کم ہوں گی، جس سے عوام کو سستی چینی ملے گی۔ اس وقت پنجاب کی کئی بڑی شوگر ملز جیسے مکہ، مدینہ، بابا فرید اور دیگر نے کرشنگ شروع کر دی ہے، اور مزید شوگر ملز اس ہفتے کے دوران کرشنگ کا آغاز کریں گی۔

اس کے علاوہ، کسانوں کو ان کی ادائیگیاں وقت پر ملیں، اس کے لیے ضلعی سطح پر ڈیسک بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

ٹیگز: