Wed, September 16, 2026

وزیرِ اعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری

وزیرِ اعظم کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کی منظوری

اسلام آبا د : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد عوام کو اہم ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت کے تحت ڈیزل 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے پر آ گیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت جاری کی ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو فوری طور پر عام صارف تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کو براہِ راست فائدہ حاصل ہو سکے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 81 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی اسی سطح کے آس پاس ٹریڈ کر رہی ہے اور مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: