اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول مہنگا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔