Wed, September 16, 2026

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چار روزہ دورہِ چین کامیاب، پاک چین وزرائے اعظم کے درمیان بیجنگ میں تفصیلی مذاکرات؛اعلامیہِ 

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چار روزہ دورہِ چین کامیاب، پاک چین وزرائے اعظم کے درمیان بیجنگ میں تفصیلی مذاکرات؛اعلامیہِ 

اسلام آباد/بیجنگ: وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دورہِ چین کے اختتام پر دونوں ممالک کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس میں دوطرفہ تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے اور ہر آزمائش میں ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کے عزم کو دہرایا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے چینی قیادت کی باضابطہ دعوت پر 23 سے 26 مئی تک چین کا اہم ترین سرکاری دورہ کیا، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بیجنگ میں پاک چین وزرائے اعظم کے مابین باضابطہ اور تفصیلی مذاکرات ہوئے، جس میں سی پیک (CPEC) کے منصوبوں سمیت معاشی، تجارتی اور دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے پر اتفاق ہوا۔
 مشترکہ اعلامیے کے مطابق، پاکستان اور چین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ہر مشکل اور چیلنجنگ صورتحال میں دونوں ممالک ایک دوسرے پر مکمل اعتماد برقرار رکھیں گے اور بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کے مؤقف کی بھرپور حمایت کی جائے گی۔

ٹیگز: