Wed, September 16, 2026

خلیج عمان میں امریکی مداخلت کا شکار ایرانی جہاز 'توسکا' کراچی پہنچ گیا، شپ یارڈ سے رجوع

خلیج عمان میں امریکی مداخلت کا شکار ایرانی جہاز 'توسکا' کراچی پہنچ گیا، شپ یارڈ سے رجوع

کراچی :بین الاقوامی سمندری حدود میں کشیدگی کے سائے کراچی تک پہنچ گئے۔ خلیج عمان میں امریکی بحریہ کی جانب سے روکے جانے اور تلاشی لیے جانے والا ایرانی تجارتی جہاز 'توسکا' انجن فیل ہونے کے باعث کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔
شپنگ ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، ایرانی کمرشل جہاز 'توسکا' کو خلیج عمان میں امریکی فوج نے مداخلت کر کے روکا اور اس کے حصوں کی تلاشی لی۔ اس واقعے کے فوری بعد جہاز کا انجن ناکارہ ہو گیا، جس کی وجہ سے جہاز سمندر میں بے یار و مددگار ہو گیا تھا۔
جہاز کو ہنگامی بنیادوں پر کراچی لایا گیا ہے جہاں اسے پورٹ کے آؤٹر اینکریج (Outer Anchorage) پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد جہاز کو باقاعدہ برتھ فراہم کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز کے انجن کی خرابی سنگین نوعیت کی ہے، جس کی مرمت کے لیے کراچی شپ یارڈ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ماہرین اس بات کا بھی جائزہ لیں گے کہ آیا انجن کی خرابی تلاشی کے عمل کے دوران کسی فنی چھیڑ چھاڑ کا نتیجہ ہے یا یہ ایک فنی حادثہ ہے۔کراچی پورٹ ٹرسٹ اور متعلقہ سیکیورٹی ادارے اس تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ٹیگز: