Wed, September 16, 2026

ایرانی بحری جہاز پر حملے کے بعد بھارت میں مودی حکومت پر سخت تنقید

ایرانی بحری جہاز پر حملے کے بعد بھارت میں مودی حکومت پر سخت تنقید

دہلی : بھارت سے واپس آتے ہوئے ایرانی بحری جہاز پر امریکی حملے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ کانگریس رہنما پون کھیڑا نے کہا کہ ایران کے جہاز کو بھارت نے مدعو کیا تھا اور سوال کیا کہ کیا بھارت نے اپنے خطے میں اثر و رسوخ کھو دیا اور حالات واشنگٹن اور تل ابیب کے حوالے ہو گئے؟

بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد نئی دہلی کی خارجہ پالیسی اور خطے میں بھارت کے کردار پر بڑے سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے وضاحت طلب کی کہ بھارت اس تنازع میں کس حد تک ملوث ہے۔

تجزیہ کاروں نے یہ بھی خبردار کیا کہ اگر امریکی کارروائیوں میں بھارتی سرزمین یا وسائل استعمال ہوئے تو بھارت بھی جنگ میں شریک نظر آ سکتا ہے، اور اس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

ٹیگز: