ریاض: سعودی عرب کے دل، ریاض میں دنیا کی سب سے بڑی دفاعی نمائشوں میں سے ایک کا میلہ سج گیا۔ 80 ممالک کے درمیان پاکستان نے اپنی جدید ترین وار ٹیکنالوجی پیش کر کے سب کو حیران کر دیا۔
پاکستان کی جانب سے پیش کیا گیا فتح2 میزائل سسٹم نمائش کا 'سٹار' قرار پایا ہے۔ جدید ترین جی پی ایس گائیڈڈ سسٹم سے لیس یہ میزائل دشمن کے دفاعی ریڈاروں کو چکمہ دیتے ہوئے 400 کلومیٹر تک عین نشانے پر مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نمائش میں موجود دفاعی ماہرین اسے پاکستان کی بڑھتی ہوئی عسکری طاقت کا منہ بولتا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔
پاکستان کے اہم ترین دفاعی اداروں نے اپنے پویلینز میں جدید ٹیکنالوجی پیش کی۔
وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے نمائش کے دوران اہم ملاقاتیں کیں۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ "پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اب محض تجارت نہیں بلکہ ایک گہری سٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدل چکا ہے، جو خطے کے امن کی ضمانت ہے۔