Thu, September 17, 2026

اسرائیل کا ایران کے شہر مشہد پر حملہ، اہم ایرانی افسران شہید

اسرائیل کا ایران کے شہر مشہد پر حملہ، اہم ایرانی افسران شہید

مشہد :اسرائیل نے ایران کے شہر مشہد پر حملہ کیا، جس میں ایرانی ری فیولنگ ہوائی جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ حملے کے بعد مشہد کے امام علی رضا کے روضے کے عقب سے دھویں کے بادل اُٹھتے نظر آئے۔ اسرائیلی فوج نے مزید دعویٰ کیا کہ اس نے ایران کی جوہری تنصیبات، ایندھن کے ذخائر اور تہران میں دفاعی ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے جنگی طیاروں نے ایران کے 80 اہم اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایرانی پاسداران انقلاب کے اہم مقامات شامل تھے۔ ان حملوں میں ایرانی فوج کے اعلیٰ افسران جیسے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی، ان کے نائب جنرل حسن محقق، اور جنرل محسن باقری بھی شہید ہو گئے۔

اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے شدید ردعمل دیا اور اسرائیل کے خلاف مزید جوابی کارروائیاں کرنے کی دھمکی دی۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملے ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر حملہ ہیں اور ان کے خلاف مؤثر جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔ ایران نے اسرائیلی آبادکاروں کو مقبوضہ علاقے فوراً خالی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں اسرائیل کے کئی شہر جیسے تل ابیب، یروشلم اور حیفہ شدید متاثر ہوئے، جہاں بڑی تباہی ہوئی اور درجنوں عمارتیں ملبے میں دب گئیں۔ ایرانی وزارت صحت کے مطابق ان حملوں میں 224 افراد شہید ہوئے، جن میں 90 فیصد عام شہری تھے۔ اس کے علاوہ، ایران کے ایٹمی سائنسدانوں اور فوجی افسران کی شہادت بھی اس حملے میں ہوئی۔

اسرائیل نے اس حملے کے جواب میں مزید کارروائیاں کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا کہ وہ ایران کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای کو اپنے اگلے نشانے پر رکھے گا۔ 

ٹیگز: