Thu, September 17, 2026

مصنوعی ذہانت کے عالمی تعاون میں پاکستان کا اہم قدم، WAICO کا بانی رکن بن گیا

مصنوعی ذہانت کے عالمی تعاون میں پاکستان کا اہم قدم، WAICO کا بانی رکن بن گیا

شنگھائی: پاکستان ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کا بانی رکن بن گیا ہے، جس کے قیام کے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے دستخط کیے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب شنگھائی میں ہوئی، جہاں پاکستان نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان گلوبل ساؤتھ کے تناظر میں مصنوعی ذہانت کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے فعال کردار ادا کرے گا اور تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھے گا۔

پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں مشترکہ تحقیق، ترقی اور تعاون کے مواقع بڑھانے کے لیے عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا۔

ٹیگز: