Wed, September 16, 2026

روس میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والا پہلا ہیومینائیڈ روبوٹ AIDOL اسٹیج پر گر گیا

روس میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والا پہلا ہیومینائیڈ روبوٹ AIDOL اسٹیج پر گر گیا

ماسکو: روس میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والا پہلا ’ہیومینائیڈ‘ روبوٹ AIDOL اپنی رونمائی کے دوران اسٹیج پر توازن کھو بیٹھا اور گر گیا۔ اس وقت روبوٹ نے حاظرین کی جانب ہاتھ ہلانے کی کوشش کی تھی، لیکن وہ اپنے قدموں پر توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گر پڑا۔ روبوٹ کے گرنے کے فوراً بعد اسٹیج پر موجود دو افراد نے اُسے اُٹھانے میں مدد کی۔

کمپنی کے سی ای او ولادیمیر ویتوخن نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ ایک قیمتی تجربہ ثابت ہو گا جس سے مستقبل میں بہت کچھ سیکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ AIDOL میں 77 فیصد روسی ساختہ پرزے استعمال کیے گئے ہیں، اور کمپنی کا ہدف یہ شرح 93 فیصد تک بڑھانے کا ہے۔

کمپنی کے مطابق، AIDOL اپنے قدموں پر چلنے، اشیاء کو سنبھالنے اور انسانوں سے بات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس روبوٹ کو انسانوں کے ساتھ باہمی تعامل کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور اس میں جدید ترین مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی غلطیاں روبوٹکس کی دنیا میں عام ہیں اور ان سے سیکھ کر روبوٹ ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

ٹیگز: