راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی جس میں بھارتی حمایت یافتہ تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دہشت گرد پراکسی تنظیم 'فتنہ الہندستان' سے تعلق رکھتے تھے۔
کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سید رب نواز طارق شہید ہو گئے۔ شہید میجر مظفرآباد، آزاد کشمیر کے رہائشی تھے اور فرنٹ لائن پر جوانوں کی قیادت کر رہے تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور شہداء کی قربانیاں ان کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔