Wed, September 16, 2026

رزمک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک، میجر حافظ احسان الہٰی شہید

رزمک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک، میجر حافظ احسان الہٰی شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے نتیجے میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی، اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے دوران میجر حافظ احسان الہٰی نے وطن کے دفاع میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جبکہ علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک کے امن و استحکام کے لیے سکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم ہیں۔

ٹیگز: