Thu, September 17, 2026

شدید دھند نے لاہور کو لپیٹ میں لے لیا، فضائی آمد و رفت معطل

شدید دھند نے لاہور کو لپیٹ میں لے لیا، فضائی آمد و رفت معطل

لاہور میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ صفر ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ دھند کے سبب متعدد پروازیں منسوخ جبکہ کئی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔

ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ موسم بہتر ہونے تک لینڈنگ اور ٹیک آف ممکن نہیں، مسافروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روانگی سے قبل متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔

شدید دھند کے باعث شہر کی اہم سڑکوں اور موٹرویز پر بھی ٹریفک متاثر ہے، انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ٹیگز: