لاہور:پنجاب بھر میں شدید دھند چھا جانے کے باعث حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہو گئی ہے، جس سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ دھند کی شدت کے باعث مختلف مقامات پر راستے اوجھل ہو گئے جبکہ حفاظتی اقدامات کے تحت موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں 18 سے 20 جنوری کے دوران بارشوں کا امکان ہے، جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں 21 جنوری تک برفباری متوقع ہے۔ حکام نے مسافروں کو محتاط رہنے اور موسم کی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے سفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔