Wed, September 16, 2026

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی : سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی پولیس نے کورنگی کے علاقے چکرا گوٹھ میں ایک بڑی مشترکہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں یاسر عرفات، خدا بخش اور زاہد حسین عرف بارکزئی شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے 5 کلو بارودی مواد، 3 ڈیٹونیٹرز، 10 میٹر پرائما کارڈ، 1 کلو بال بیرنگ اور انتہاپسندانہ لٹریچر کے 250 بکس بھی برآمد ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملزمان مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کو کالعدم تنظیموں میں شامل کرنے کے لیے ذہن سازی کرتے تھے۔ علاوہ ازیں، ان کے قبضے سے برآمد ہونے والے مواد سے دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے کی سازش کا بھی انکشاف ہوا۔

گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ رینجرز نے بتایا کہ یہ ملزمان کراچی کے حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے بارودی مواد چھپائے ہوئے تھے۔اس کارروائی کو کراچی کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: