Thu, September 17, 2026

یوکرین کو امن کے لیے جنگ بندی کرنی ہوگی:ٹرمپ

 یوکرین کو امن کے لیے جنگ بندی کرنی ہوگی:ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو نصیحت کریں گے کہ روس کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ جلد از جلد طے پا لے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جاری خون ریزی کو روکنا ضروری ہے کیونکہ مزید جانی نقصان دیکھنا مناسب نہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس ایک بہت بڑی عسکری قوت ہے، اس لیے یوکرین کو چاہیے کہ وہ امن قائم کرنے کی جانب قدم بڑھائے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ بہت قریب ہے لیکن اس کے لیے یوکرین کی رضامندی ناگزیر ہے۔

انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کے مختلف جھڑپ زدہ علاقوں میں امن قائم کرایا، جن میں کانگو، روانڈا، تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور ایران و اسرائیل کے درمیان کشیدگی شامل ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی بروقت مداخلت نہ ہوتی تو پاکستان اور بھارت کے درمیان نیوکلیئر جنگ بھی ہو سکتی تھی۔

ٹیگز: