نیویارک: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ان کی کوششوں سے پاک، بھارت سمیت آٹھ اہم امن معاہدے کیے گئے۔
ٹرمپ نے نیویارک کے میئر ظہران ممدانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ غزہ میں پائیدار امن کے لیے حماس کو غیر مسلح کرنا لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے صدر زیلنسکی کو امن منصوبے کی منظوری دینی ہوگی تاکہ خطے میں استحکام قائم ہو۔
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر عالمی سطح پر کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔